بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر بازی مار لی ، تمام شعبوں کی پہلی پوزیشنوں پر قبضہ جما لیا

 دسویں کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان ،80فیصد امید وارکامیاب

 

لڑکوں نے ایک بار پھر بازی مار لی ، تمام شعبوں کی پہلی پوزیشنوں پر قبضہ جما لیا

 

 

*پہلی دس پوزیشنوں پر کل ملا کر 155طلبہ کا قبضہ ،ان میں 125طالبات شامل*

 

 

*سائنس اسٹریم میں 19 طلبہ نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں ، جن میں صرف چار لڑکے شامل*

 

 

`سرینگر : دسویں جماعت کے بعد آخر کار جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ۔پہلی دس پوزیشنوں پر کل ملا کر 155طلبہ نے قبضہ جما لیا جس میں سے 125طالبات ہی تھیں ۔

 

 

 

امتحان میں80فیصد ا ±میدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے سوموار کی صبح بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کی شرح فیصد 80ریکارڈ کی گئی تھی۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 58393ا ±میدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں سے46987ا ±میدوار کامیاب قرار پائے۔

 

 

 

لڑکیوں میں کامیابی کی شرح82.72فیصد جبکہ لڑکوں میں کامیابی کی شرح78.46رہی۔اعداد و شمار کے مطابق امتحان میں 30960لڑکے اور27437لڑکیاں شامل ہوئی تھیں جن میں بالترتیب24291اور22696ا ±میدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ سوموار کی صبح امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھیلتے ہی وادی کے اطراف و اکناف میںامید واروں نے امتحانی نتائج دیکھنے لگے جس دوران کہیں خوشی اور کہیں غم دیکھنے کو ملیں۔ ادھر ایک مرتبہ پھر سرکاری اسکولوںکے بجائے پرائیویٹ اسکولوں کی کارکردگی بہتر دیکھنے کو ملی ۔ادھر بورڈ حکام کے مطابق سائنس اسٹریم میں پہلی 10 پوزیشنوں میں 124 طلباءکے نام گئی ۔ جن میں میں سے 94 لڑکیاں اور 30 لڑکے جبکہ کامرس میں پہلی 10 پوزیشنوں میں 23 طلباءنے لی ، جن میں 17 لڑکیاں اور چھ لڑکے شامل ہیں۔ 21 طلباء، جن میں سبھی لڑکیاں ہیں نے آرٹس اسٹریم میں پہلی 10 پوزیشنوں کا اشتراک کیا۔اسی طرح سے سائنس اسٹریم میں چار طلبا نے 500 میں سے 100 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

 

 

ان میں کینڈ ہائیر سیکنڈری اسکول نوگام کے امل سید ، اقبال میموریل انسٹی چیوٹ (گرلز ونگ) کی حفصہ بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل طلباءمیں سے 23207 امتیازی مقام حاصل کیا جبکہ 17666 ، 5670 اور 443 نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری ڈویڑنوں میں کامیابی حاصل کی۔سائنس اسٹریم میں 19 طلبہ نے پہلی تین پوزیشن حاصل کیں ، جن میں صرف چار لڑکے شامل ہیں۔ اسی طرح کامرس اسٹریم میں پہلی تین پوزیشنز پر لڑکیاں فائز ہوئیں جبکہ ہوم سائنسز اور آرٹس میں بھی پہلی تین پوزیشنز لڑکیوں نے ہی اپنے نام کر دی۔ سری نگر سے تعلق رکھنے والی چار طالبات نے سائنس اسٹریم میں صد فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔صد فیصد نمبرات حاصل کرنے والی طالبات میں عمل سعید (کینڈڈ ہائر سکینڈری اسکول نوگام )، حفصہ ملک (اقبال میموریل انسٹی ٹیوٹ بمنہ)، عشرت مظفر (ہارورڈ ہائر سکینڈری اسکول حبک نسیم باغ) اور زینب قادری (سلفیہ مسلم انسٹی ٹیوٹ پرے پورہ) شامل ہیں۔ادھر وادی کشمیر میں سوموار کی صبح امتحانی نتائج کا اعلان ہونے کی خبر پھیلتے ہی بچوں کے والدین نے انٹر نیٹ کا رخ کرکے امتحانی نتائج حاصل کئے ۔ سوموار کی اعلیٰ صبح ہی ان امیدواروں جنہوں نے امتحان میں اعلیٰ کامیابی حاصل کر لی ہے ان کے گھروں میں خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی جبکہ ان گھروں میںجن کے بچے امتحان میں کامیاب نہ ہو پائیں ان کے گھروں میںمایوسی دیکھنے کو ملی ۔

 

 

ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیر پرسن پروفیسر وینا پنڈتا نے ان تمام بچوں جنہوں نے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے ان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچے جو امتحان میں نا کام ہو ئے ہیںان کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیںہے کیونکہ ان کے پاس آگے بھی کافی موقعہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بچوں کو چاہئے کہ وہ دل شکست ہونے کے بجائے پڑھائی پر دھیان دیں اور آگے ان کے پاس ایک آگے موقعہ ہے کہ وہ امتحان میں شامل ہو کر کامیابی حاصل کر لیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں امسال کوویڈ کی وجہ سے ایک تو پہلے ہی دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان میں تاخیر ہوئی وہیں امتحانی نتائج کے اعلان میں بورڈ کو تاخیر ہوئی اور امسال قریب دو ماہ کے عرصے کے بعد امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ۔

 

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پہلے ہی واضح کر دیاتھا کہ امسال بورڈ کو نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر ہو گی اور واضح کر دیا تھا کہ دونوں جماعتوں کے امتحانی نتائج کا اعلان ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میںکیا جائے گا جس کے بعد گزشتہ ماہ کی 26تاریخ کو پہلے دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سوموار کو بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا او ر امسال بھی امتحانات میں ایک خاص بات یہ رہی ہے کہ دونوں جماعتوں کے امتحانی نتائج میں ایک بار